اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔
ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن پاکستان کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا اور کہاکہ اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ـ شیخ رشید احمد