اوگرا

اوگرا نے اکتوبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اوگرا نے اکتوبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اکتوبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاجس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.4294 ڈالر ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4362 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.7828 ڈالر فی یونٹ مقرر،

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.5280 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ،سوئی ناردرن سسٹم پر ستمبر میں ایل این جی کی قیمت 15.3534 ڈالر فی یونٹ تھی،سوئی سدرن سسٹم پر ستمبر میں ایل این جی کی قیمت 15.0918 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں