اسلام آباد (گلف آن لائن)تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت دو کنوئوں کیلئے لائسنس جاری کر دیئے گئے ۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لائسنس کی اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرکی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے ،دو کنوؤں کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ۔ اعلامیہ کے مطابق اٹک اور لورالائی میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ ہر کنویں کے دریافت کے علاقے میں سالانہ 30 ہزار ڈالر فلاحی کاموں پر خرچ ہونگے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ذخائر کی دریافت میں کامیابی کی صورت میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی ،حکومت نے ملکی معدنی وسائل کی دریافت کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ حماد اظہر نے کہاکہ اگلے چند ماہ میں آف شور ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت گیس کی درآمد کیلئے نئے ٹرمینلز پر کام کررہی ہے ،مقامی گیس کی دریافت پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے