لاہور(گلف آن لائن) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ربیع الاول کی 12تاریخ کواس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نے اپنے حسن اخلاق اور کردار سے دنیا کی کایا پلٹ دی۔ حضرت محمدۖ نے ہر سو پھیلے ظلمت کے اندھیروں کو مٹا دیا۔ آپۖ کی آمد سے ظلم و جبر کی زنجیریں ٹوٹیں، غریبوں، بیواں اور کمزوروں کا استحصال بند ہوا اورظلم و بربریت کی تاریکی میں ایسا سورج طلوع ہوا جس کی روشنی سے ہر طرف اجالا ہوگیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے عشرہ شان رحمت للعالمین کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ حضور اکرمۖ نے جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے عرب معاشرے کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔معمولی باتوں پر برسوں تک جنگ وجدل کرنے والوں میں اخوت کا مثالی رشتہ قائم کیا۔نبی آخرالزاماںۖ کی محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔
کوئی شخص اس وقت تک مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ حضرت محمدۖ کو اپنی جان و مال اور پسندیدہ چیزوں پر فوقیت نہ دے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت للعالمینۖ بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے۔تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر خصوصی تقریبات اور محافل کا انعقاد جاری ہے۔ سرکاری اداروں، مساجد اور گھر وں کو برقی قمقموں سے روشن کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت وتجارت کے زیر اہتمام سرمایہ کاری اور تشکیل ہنر مندی کے تحت عشرہ شان رحمت للعالمینۖ کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ماڈل بازاروں میں 12ربیع الاول تک تما م اشیا پر 10سے 20فیصد خصوصی ڈسکانٹ دیا جا رہا ہے۔