حریم فاروق

اداکارہ حریم فاروق نے منگی کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور(گلف آن لائن) ناموراداکارہ حریم فاروق نے منگنی کی خبروں کی تردید کردی ۔ایک پروگرام میں میزبان کے سوال کے جواب میں حریم فاروق نے کہا کہ مجھے بھی کالز آئی ہیں کہ آپ اسکرین سے غائب ہوگئی ہیں، کہیں آپ کی شادی یا منگنی تو نہیں ہوگئی؟ لیکن یہ سچ نہیں ہے فی الحال ایسی کوئی خبر نہیں ہے۔

ساتھی فنکار گوہر ممتاز نے کہا کہ جب آپ بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں تو ایسا ہوجاتا ہے۔ آپ دیگر کاموں میں مصروف ہو کر اسکرین سے غائب ہوجائیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کی شادی ہوگئی۔ حریم فاروق نے کہا کہ میں اپنے اگلے پراجیکٹ کیلئے بہت پرجوش ہوں جو خواتین کی کرکٹ کے متعلق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں