شیخوپورہ (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ عمران خاں تین سالوں سے این آراو نہیں دوں گا کا راگ الاپ رہے ہیں اپوزیشن کو کسی این آراو کی ضرورت نہیں ہے این آراو تو خود وزیراعظم اپنی حکومت بچانے کے لئے اپنے وزرا ء کو دے رہے ہیں
ملک کے بڑے مافیازعمران خاں کے اردگرد بیٹھے ہو ئے ہیں آٹا چینی ادویات کے سکینڈل میں ملوث افراد کو کلین چٹ دے کر کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں حکمرانوں کی کرپشن لوٹ مار پر بات کریں تو وزیراعظم کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا حالانکہ وفاقی وزراء کو این آراو دے چکے ہیں آئے روز بجلی و گیس اور پٹرولیم کی مصنوعات میں مسلسل اضافہ کرکے قوم کو کہا جاتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں عمران خاں انوکھا وزیر اعظم اور انوکھا انسان ہے جس کے ماضی کے بیانات کو لے کر کے ایک داستان لکھی جا سکتی ہے آج بجلی و گیس اور پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ڈالر کی اونچی اڑان پر حکومتی وزرا ء کی وضاحتیں غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں رانا نصیر احمد کی رہائش گاہ پرچیئرمین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور، وائس چیئرمین ضلع کونسل جہانزیب خاں،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر، میڈیا کو آرڈینیٹر ندیم گورایہ، لیگی رہنما میاں مدثر اور ملک نوید محمود چوہان کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ تین سالوں میں جس طرح ڈالر اوپر گیا اور بجلی و پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں اس سے بقول عمران خاں ثابت ہو تا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم چور ہے موجودہ حکومت نا اہل و نا لائق ہو نے ساتھ ساتھ کرپٹ ترین بھی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے جس سے ملکی ترقی و خوشحالی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ملک میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے غریب عوام کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے
عوام دشمن پالیسیوں پر عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں ملک کو ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت چلا یا جارہا ہے حکمرانوں کا جا نا ٹھہر چکا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف اپوزیشن کا احتساب کیا جارہا ہے پشاور میں بی آرٹی کا منصوبہ 30ارب سے شروع ہو ااب وہ 100ارب سے اوپر چلا گیا ہے حکومت نے اس پر سٹے لے رکھا ہے نیب اس پر خاموش ہے نیا ترمیمی آرڈینس وزیراعظم اور حکومتی وزرائ کو بچانے کے لئے لایا گیا ہے عمران خاں جومرضی کر لیں احتساب ان کا بھی ہو گا اور ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کا واحد حل ملک میں فوری شفاف الیکشن ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی پارٹی قائد نواز شریف اور صدر میاں شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کو انشائ اللہ ترقیافتہ خوشحال اور خودمختار ملک بنائیں گے جس میں نوجوان نسل کا مستقبل روشن تابناک اور محفوظ ہو گا۔