فرخ حبیب

نواز شریف نے کرپشن اور لوٹ مار کی قیمت ادا کی ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن اور لوٹ مار کی قیمت ادا کی ہے،مسلم لیگ( ن) نے تین بار حکومت کے باوجود ایک ڈیم نہیں بنایا۔پی ڈی ایم رہنمائوں کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو پاور لومز کا قبرستان بنا دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ لانگ مارچ کی کہانیاں سنتے سنتے لوگوں کے کان پک چکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی سلامتی کو قومی سلامتی سے اوپر رکھا، اس لیے کہ آپ کے مودی انکل ناراض ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں