اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے پی ڈی ایم والے اسمبلیوں سے کب مستعفی ہوتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوںے کہاکہ مولانا کی پارٹی بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بنتی ہے مگر وفاق اور پنجاب میں نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان بزدار کے جانے سے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا بتائیں کہ ان کے پنجاب اور بلوچستان کے حوالے سے دوہرے معیار کیوں ہیں، لانگ مارچ کو استعفوں سے نتھی کرنا ایل ایف او ٹو تھا تاکہ عمران خان من مانی کرتا رہے