تائی پے (گلف آن لائن)تائیوان کے تنازعے میں چین نے خطے میں امریکی جنگی جہازوں کی موجودگی پر شدید تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ آبنائے تائیوان میں دو امریکی بحری جہازوں کا سفر خطے میں امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ چینی فوج نے کہا کہ انہوں نے ان جہازوں پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔
چین اور تائیوان سن 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران منقسم ہو گئے تھے تاہم بیجنگ حکومت کا اصرار ہے کہ یہ جزیرہ اس کا اپنا حصہ ہے اور وہ اس ملک کا دوبارہ اتحاد چاہتی ہے۔ تائیوان کا اپنا آئین ہے اور وہاں جمہوری طور پر رہنمائوں کا انتخاب ہوتا ہے۔ تاہم صرف چند ممالک ہی تائیوان کو تسلیم کرتے ہیں۔