اداکارہ وینا ملک

اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی ،اسد خٹک کی بچوں سے ملاقات

راولپنڈی (گلف آن لائن)اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ، اسد خٹک کی بچوں سے ملاقات بھی کرائی گئی جبکہ ادا کارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سے قبل سابق شوہر کی درخواست خارج کی تھی۔کیس کی سماعت سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کی اور گواہان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسد خٹک کی ان کے بچوں سے ملاقات بھی کروائی گئی۔ اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک نے دبئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواستیں دی تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ اور دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے وہ مجھے پیسوں کیلئے بلیک میل کرتا ہے، اسد خٹک کو جب بھی پیسوں کی ضرورت ہو وہ عدالت میں درخواست دے دیتا ہے،عنقریب بچوں اور خواتین سے زیادتی کے حوالے سے ایک این جی او لانچ کررہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں