شیری رحمن

سینیٹر شیری رحمان کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے جاری جبر اور ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال افسوسناک ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ معصوم شہریوں کو گولی مارنا قابل مذمت اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے، رواں ماہ کم از کم 12 کشمیری شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے، کشمیریوں کی یہ نسل کشی بند ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں