ایشیا سمٹ

ایسٹ ایشیا سمٹ میں پہلی مرتبہ امریکی صدر کی شرکت

ماسکو(گلف آن لائن)ایشیا پیسیفک خطے کے اٹھارہ ممالک کے سربراہان کی سالانہ آن لائن سمٹ شروع ہوگئی ، جس میں خصوصی طور پر روسی اور امریکی صدور بھی شریک ہوئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس سربراہی اجلاس کا اہتمام آسیان کی جانب سے کیا گیا ۔ سمٹ میں تائیوان، خطے میں جمہوریت کی صورت حال، انسانی حقوق اور چین کی جارحانہ پالیسیوں پر بات چیت متوقع ہے۔

اجلاس میں شریک خطے کے اٹھارہ ممالک میں دنیا کی نصف آبادی آباد ہے اور یہ عالمی مجموعی قومی پیداوار کے ساٹھ فیصد کے حصہ دار ہیں۔ بائیڈن اور پوٹن کے علاوہ چینی صدر بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ آسیان کے رکن ملکوں کے ساتھ ایک الگ کانفرنس میں بائیڈن نے امریکی شراکت داری بڑھانے کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں