لاہور(گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی ناکام حکومت ہے،ملک میں امن و امان خراب کرنیکی زمہ دار حکومت ہے،یہ حکومت پارٹ آف سالوشن نہیں پارٹ آف پرابلم ہے،حکمران انتخابی ماحول کو خراب نہ کریں،ہمارے جھنڈے اترے تو انکے بھی اتریں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسی کو غدار وطن دینے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی ،حکومت وقت خود مشکلیں پیدا کر رہی ہے،پورے ملک میں غیر یقینی اور ہیجانی کیفیت ہے۔انہوں نے ٹی ایل پی والوں کیساتھ جھوٹے وعدے کیے،پیپلز پارٹی سرمایہ داروں کی نہیں کارکنوں کی جماعت ہے اسلم گل منجھے ہوئے سیاسی ورکر ہیں،سب ملکر انکا الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پارلیمانی طریقہ ہے کوئی لائیگا ساتھ ہونگے۔3برس گزرنے کے بعد یہ حالت ہے کہ یہ ہر مسئلے کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں ای وی ایم پر حکومت اپوزیشن کے تحفظات دور کرے حکومت رینجرز کو آئین کے تحت بلا سکتی ہے۔
پولیس اور دیگر لوگوں کی ہلاکتوں کی زمہ دار حکومت ہے آج سارا ملک سراپا احتجاج ہے،شاید یہ پہلی حکومت ہے جو ہر محاذ پر ناکام ہے،یہ صرف بیانات اور الٹی سیدھی تاویلیں پیش کرتے ہیں آپ کہتے تھے قیمتیں نیچے آنی چاہیے،آج آپ اپنے بنکوں میں پیسے جمع کرانے کیلئے منتیں کرتے پھرتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ وزرا کے بیانات آپس میں نہیں ملتے آپ حکومت کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہے ،پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں صرف کاغذوں میں ہیں انہوں نے اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے ،حکومت کو چلتا کرنا ہو گا۔پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف آج بروز ( جمعہ ) کو بھر پور احتجاج کریگی۔ حلقہ این اے 133 پیپلز پارٹی کے ماننے والوں کا ہے ا نتظامیہ کو متنبہ کرتا ہوں ہمارے جھنڈے اتارنے سے باز رہیں۔حکمران انتخابی ماحول کو خراب نہ کریں،ہمارے جھنڈے اترے تو انکے بھی اتریں گے۔