کراچی (گلف آن لائن)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 2 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 172 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا، اس طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 77 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کی کمی سے 175 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر امداد کی فراہمی ہے۔
سعودی ترقیاتی فنڈ اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرے گا تاکہ محفوظ اثاثوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان درپیش مسائل حل کر سکے، سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ایک سال کے دوران فراہم کرے گا۔