اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی آواز ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی، بھوک، بدحالی اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے،بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔شیری رحمان نے کہاکہ نااہل اور ناکام حکومت کے خلاف باہر نکلیں۔