چین

چین کا عالمی بینک اورآئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کیلئے زور

بیجنگ( گلف آن لائن)چین نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کرنے اور امریکا و دیگر مغربی ممالک سے اس پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ افغانستان کو تمام محاذوں پر بحالی کی ضرورت ہے اور ترقی اولین ترجیح ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ طالبان دنیا بھر کے ساتھ بات چیت اور تعاون چاہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے ڈبلیو ایچ او سے افغانستان کیلئے مزید کورونا ویکسین بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا ۔چین افغانستان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر 30 ملین ڈالر کی انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں