ہمایوں اختر

نام نہاد تجربہ کار (ن) لیگ کے اکنامک ماڈل سے صرف تباہی پھیلی ‘ ہمایوں اختر خان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نام نہاد ”تجربہ کار ”مسلم لیگ (ن) کے اکنامک ماڈل سے صرف تباہی پھیلی ، روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا اور جب وہ اپنی اصل سطح پر آیا تو قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 131میں پارٹی رہنمائوں سے ان کی رہائشگاہوں پر ہونے والی ملاقاتوںمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے اپنے دیرینہ ساتھی غفورکھوکھر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ ، راجہ ظفر اورراجہ سبحان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا ۔

ہمایوں اخترخان نے مکہ کالونی کادورہ کر کے اہل علاقہ کو قبرستان کی اراضی کے حصول میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا ۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو خود مختار ادارہ ہے اور حکومت کا اس پر کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے، موجودہ دور میں صرف یہ ہوا ہے کہ حکومت نے احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ، اگر نیب کے قانون میں جھول تھی تو پھر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میںکیوں اس میں تبدیلی نہ کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،اپوزیشن نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کبھی کوئی مثبت تجویز نہیں دی بلکہ صرف سیاست چمکائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں