چین

چین میں کورونا کیسز کا پھیلاو روکنے کیلئے بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری

بیجنگ (گلف آن لائن)چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا پھیلاو روکنے کیلئے بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ سمیت چین بھر میں کورونا پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا۔ چین میں اکتوبر کے وسط سے کورونا کے مقامی منتقلی کے 700 کیس رپورٹ ہوئے۔میانمار کی سرحد کے ساتھ موجود علاقے ریولی میں وبا پھوٹ پڑی، جس کے بعد کورونا کیس چین میں پھیلنے سے روکنے کے لیے ریولی میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں ہونے والے ونٹر اولمپک میں 100 سے بھی کم دن رہ گئے ہیں۔ نیشنل امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ وہ شہریوں کوغیرضروری طور پر ملک سے باہرنہ جانے پرزوردیں گے۔ جبکہ ونٹر اولمپک میں شامل افراد کے چین سے باہر آنے جانے پر سخت پابندیاں لگانے پر بھی زوردیا گیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے ونٹر اولمپک4 فروری سے شروع ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں