ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور اْن کے ہونے والے شوہر، اداکار وکی کوشل نے اپنی شادی سے پہلے دیوالی پارٹی میں شرکت کی جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کے معروف فنکاروں کے لیے روشنیوں سے بھرا ایک خاص دن تھا کیونکہ اْن کے لیے سالانہ دیوالی پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جہاں مشہور شخصیات نے اپنی خوبصورتی کے جلوے بِکھیرے تو وہیں اس دیوالی پارٹی میں کترینہ کیف نے بھی اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر کترینہ کیف گلابی ساڑھی میں دلکش لگ رہی تھیں جبکہ وکی کوشل نے دیوالی کے لیے کْرتا پجامہ زیب تن کیا۔