ڈھاکہ (گلف آن لائن)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کیآل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور انہیں فِٹ ہونے کیلئے تین ہفتے درکار ہیں۔چیف فزیشن بی سی بی کے مطابق شکیب الحسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شکیب الحسن انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ہوں گے۔