ڈاکٹر شاہد صد یق

اقبال کا خواب اور قائد کا وژن وہ نہیں جو اپوزیشن کا بیانیہ ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اقبال کا خواب اور قائد کا وژن وہ نہیں جو اپوزیشن کا بیانیہ ہے،عمران خان کے حسد میں اکٹھا ہونیوالے آپس میں سچ نہیں بول رہے، وہ ملک کے ساتھ کیا سچ بولیں گے، اپوزیشن قومی اداروں کو ہدف تنقید بناکر ان کی ساکھ کو خراب کرنیکی کوششیں کررہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں عام آدمی کی جان ومال عزت و آبرو کا تحفظ مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے ذریعہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اہم ترین حکومتی ایجنڈاہے جس کی تکمیل کی خاطر پی ٹی آئی بھی حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بے روز گار سیا سی یتیم اپنے سیا ست بچانے کیلئے حکومت کیخلا ف کوئی نہ کو ئی شو شہ چھو ڑتے ہیں اپوزیشن کو عمران خان کی مقبو لیت ہضم نہیں ہو رہی اپوز یشن اقتدار میں آ نے کا خواب دیکھنے کی بجائے اپنی کیسو ں پر تو جہ دے حکومت ان شا ء اللہ اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی انتخابا ت 2023سے پہلے کسی صور ت نہیں ہو نگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں