عراقی وزیراعظم

عوام پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، عراقی وزیراعظم

بغداد(گلف آن لائن)عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی اتوار سات نومبر کی علی الصبح کیے گئے قاتلانہ حملے میں پوری طرح محفوظ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد عراقی وزیراعظم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی خاطر سبھی لوگ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ حملے کے بعد عراقی وزیراعظم نے ٹیلی وژن پر قوم سے مختصر خطاب بھی کیا۔

وہ سفید شرٹ پہنے ہوئے ایک ڈیسک کے پیچھے بیٹھے پرسکون دکھائی دے رہے تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ ایران نواز عراقی گروپ کتائب حزب اللہ نے کہا کہ کوئی بھی عراقی گروپ اس حملے میں ملوث نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں