افتخار ٹھاکر

پولیس افسر سے ملاقات کے بعد ان کی شخصیت کو ہو بہو اسٹیج پر نقل کیا ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور(گلف آن لائن )نامورکامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ایک پولیس افسر سے ملاقات کے بعد ان کی شخصیت کو ہو بہو اسٹیج پر نقل کیا جس پر مجھے اسی پولیس افسر سے ایک ہزار روپے انعام بھی ملا ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہاکہ میر ا چوکس پولیس افسر کا کردار میرے پرستاروںکو بہت پسند ہے ۔ میں نے یہ کردار ایک پولیس افسر سے ملاقات کے دوران اپنے ذہن میں رکھا تھا اور مجھے یہ پتہ تھا کہ یہ کردار مجھے بلندیوں پر لے جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار ایسا ہوا کہ میں اسٹیج پر پولیس افسرکا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں نقل کر رہا تھا اور وقفے کے دوران مجھے کسی نے بتایا کہ وہی پولیس افسر آئے ہیں اور بلا رہے ہیں جس پر میں گھبرا گیا ۔

جب میں ان کے پاس گیا تو انہوںنے کہا کہ یہ تم کیا کر رہے ہو میرے بچوں نے تمہیں میری نقل کرتے ہوئے دیکھا ہے جس پر میں واقعی ہی خوفزدہ ہو گیا لیکن انہوںنے مجھے ایک ہزار روپے انعام دیا اور کہا زبردست کردار نبھایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں