سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ ، میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ سے متعلق پی ایم سی کے کردار کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ سے متعلق پی ایم سی کے کردار کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ سے متعلق پی ایم سی کے کردار کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دلائل اسنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پی ایم سی نے میڈیکل کالجز میں داخلے کا طریقہ کار پیچیدہ بنادیا۔ ایک سے زائد ٹیسٹ کا طریقہ کار متعارف کراکے عام طلبہ کو داخلوں سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پرائیویٹ کالجز کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ فیسوں میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے طلبہ کے ٹیسٹ میں دیگر صوبوں کا نصاب شامل کیا گیا۔ اس طرح صوبہ سندھ کے طلبہ پر میڈیکل کالجز کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں