ہر کوئی کامیڈین نہیں بن سکتابلکہ یہ خداداد صلاحیت ہوتی ہے ‘سخاوت ناز

لاہور(گلف آن لائن )نامورکامیڈین اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ کامیڈی کرنا انتہائی مشکل کام ہے ،اسٹیج پر اسکرپٹ کے مطابق اپنے ڈائیلاگ بولتاہوں لیکن بعض اوقات موقع کی مناسبت سے فی البدی جملے بازی بھی کرنا پڑتی ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ہر کوئی کامیڈین نہیںبن سکتابلکہ یہ خداداد صلاحیت ہوتی ہے ، خداکا شکرگزارہوں کہ جس ذات نے مجھے اتنی عزت اورمقام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصل آباد سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور میں سوچ بھی نہیں سکتاکہ میں ا سینئر لوگوںکے ساتھ کام کروں گا جو میرے آئیڈیل تھے۔

اسٹیج پر امان اللہ مرحوم سے بڑا کوئی کامیڈین نہیں د یکھا ،سہیل احمد،خالد عباس ڈار، انورعلی ،عرفان ہاشمی، جمیل بسمل اورحاجی البیلا میرے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہیں او ران کی اداکاری کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں