عراقی وزیراعظم

جانتا ہوں مجھ پر حملہ کس نے کیا، عراقی وزیر اعظم

بغداد( گلف آن لائن )عراقی وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بعد مشرق وسطی کے اس ملک میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈرون کے ذریعے ان پر حملہ کیا گیا، جس میں وہ معمولی زخمی بھی ہو گئے۔ بعد ازاں مصطفی الکاظمی نے اپنے نشریاتی خطاب میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب اکتوبر میں ہوئے پارلیمانی الیکشن کے بعد ملک میں ایک سیاسی بحران کی صورتحال ہے۔ الیکشن میں شکست خوردہ ایران نواز ایک شیعہ سیاسی اتحاد کے حامی بغداد میں دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دھمکایا ہے کہ اگر ووٹوں کی گنتی دوبارہ نہ ہوئی تو ملک میں تشدد پھیل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں