،ٹرمپ

ہالی وڈ اداکار نے اپنی سینماٹوگرافی ڈائریکٹر کو جان بوجھ کر قتل کیا،ٹرمپ

واشنگٹن (گلف آن لائن )امریکا میں چند روز پہلے ایک فلم کی عکس بندی کے دوران اداکار نے بارود سے بھری پستول کا ٹریگر دبا دیا۔ اس کے نتیجے میں فلم کی ڈائریکٹر آف سینماٹوگرافی ہلاک اور ہدایت کار زخمی ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ ہالی وڈ اداکار ایلک بالڈون کی نئی فلم کی عکس بندی کے دوران میں پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعے کے دو ہفتے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خاتون سینماٹوگرافی ڈائریکٹر گیلینا ہیچنز کی موت پر تبصرہ سامنے آیا ۔ ایک ریڈیو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس امر کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے کہ بالڈون نے دانستہ طور پر خالی پستول کے بدلے گولیوں سے بھرا ہتھیار استعمال کیا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایسا کون کرتا ہے کہ آتشی ہتھیار سینماٹوگرافی ڈائریکٹر کی سمت کر کے ٹریگر دبا دے ؟ اگر اس (بالڈون) کے ہاتھ میں پستول تھا تو اسے کسی بھی حال میں اس حرکت کا ارتکاب نہیں کرنا تھا۔ٹرمپ نے بالڈون پر بھرپور نکتہ چینی کی جو ان کے دورِ صدارت میں ٹرمپ کے سخت ترین مخالف تھے۔

انہوں نے ٹرمپ کو “عقل سے بے بہرہ” قرار دیا تھا۔ جواب میں ٹرمپ نے بالڈون کومضطرب انسان کا نام دیا۔ بالڈون ایک سے زیادہ مرتبہ صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کر چکے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق 21 اکتوبر کو نیو میکسیکو ریاست میں پیش آنے والے واقعے کا بالڈون کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں