سینیٹر شیری رحمان

ایل این جی کارگو کے حوالے سے بڑا اسکینڈل آیا ہے ،معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کا بحران ہے،ایل این جی کارگو کے حوالے سے بڑا اسکینڈل آیا ہے ،معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی ں، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں،نیا پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے،سندھ کو معاشی پہیہ چلانے اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا آئینی حق ملنا چاہیے ۔

جمعہ کو گیس بحران کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کا بحران ہے۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی قیمت میں خوفناک تین سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے،اس وقت ملک میں گیس کی کمی ہے،ایل این جی کارگو کے حوالے سے اتنا بڑا اسکینڈل آیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کی گرمی میں 13 ڈالرز قیمت تھی ، انھوں نے خریداری نہیں کی ،اب انھوں نے ابھی 30 ڈالرز میں ایل این جی خریدی ہے ،اس پر اپ کا نقصان 10 کھرب روپے ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کے معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی ، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں ،ان کی حکومت جاتے ہی یہ انکوائری کھلے گی۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اتنی ہو گئی کہ گھریلو صارفین کو صرف تین دن گیس ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ اسد عمر کہتے ہیں گیس کا بحران سندھ حکومت کا پیدا کیا گیا ہے،سندھ ستر فیصد گیس دیتا ہے لیکن سندھ کو مل کیا رہا ئے،پورا ملک کھا گیا بلوچستان کی گیس اور انکو کچھ نہیں ملا ،اب پورا ملک سندھ کی گیس کھا رہا ہے ،سندھ کی 52 فیصد ملز کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں ،سندھ کو معاشی پہیہ چلانے اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا آئینی حق ملنا چاہیے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ گیس بحران کا واحد حل ایران پاکستان گیس پائپ لائن ہے،جب تک ایران گیس پائپ لائن نہیں آئے گی پاکستان بحران میں رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوچیں ،بھارت ایران سے دھڑا دھڑ گیس لے رہا ہے،آپ نے ایل این جی پر شاہد خاقان اور مفتاح کو جیل میں ڈالا اور اب اس سے مہنگی گیس خرید رہے ہیں ،ان کے خلاف نیب میں کون جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں