سلامتی کونسل

سلامتی کونسل نے حوثی تنظیم کے تین لیڈر بلیک لسٹ کر دئیے

نیویارک (گلف آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں سرگرم مسلح حوثی ملیشیا کے تین اہم لیڈروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ انہیں شورش زدہ ملک یمن کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں ایک محمد عبد الکریم القمری ہیں، جو حوثی تنظیم کے عسکری جنرل اسٹاف کے سربراہ ہیں۔

دوسرے مارب علاقے میں پیش قدمی کرنے والے حوثی دستوں کے کمانڈر یوسف المدنی ہیں جب کہ تیسرے نائب وزیر دفاع صالح میسفر صالح ہیں۔ صالح پر الزام ہے کہ وہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث رہے ہیں۔ یمن کا مسلح تنازعہ سن 2015 سے جاری ہے اور اس میں ا تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں