مکوآنہ (گلف آن لائن )ملک میں مہنگا ئی تاریخ کی بلند ترین سطح پر کپڑے کے رہٹ 20سے 25روپے بڑھے کپڑا مارکیٹوں میں سناٹے ہر دن چھوٹے تا جر کے لیے پریشان کن حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ٹیکسٹا ئل سٹی کی مختلف کپڑا مارکیت کے تا جروں نے ملک میں مہنگائی کی بلندسطح پر رد عمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت نے بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جس کی وجہ سے کپڑے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا کپڑے کے ریٹ20سے 25روپے فی میٹر بڑھ گئی .
جس کی وجہ سے کپڑے کے چھوٹے تاجر پریشان گاہک مارکیٹ میں آتا ہی نہیں جس کی وجہ سے کپڑے کی مارکیٹوں میں سناٹے چھا گئے اور کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گئے حکومت نے فوری طور مہنگا ئی پر کنٹرول نہ کیا تو بے روگاری مزید بڑھ جا ئے گی۔