اعصام الحق قریشی

اعصام الحق قریشی اور جوڑی دار جین جولین راجر نے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سٹاک ہوم(گلف آن لائن)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے جوڑی دار جین جولین راجر نے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

سٹاک ہوم میں جاری مینز ڈبلز مقا بلوں کے ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوروگوئے کے ایریل بہار اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار گونزالو ایسکوبار کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں