سلامتی کونسل

سلامتی کونسل میں یہودی آباد کاری کی مذمت میں قرارداد ناکام

غزہ ( گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اپنے آخری اجلاس میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی اورچھ فلسطینی اداروں کو دہشت گردقرار دینے پر قابض ریاست کی شدید مذ مت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے سیاسی اور خارجہ تعلقات کے شعبے کے سربراہ باسم نعیم نے بتایاکہ تحریک نے وعدہ کیا کہ سلامتی کونسل کی ناکامی سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہمارے فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھنے کا موقع ملتا ہے اور اسے فلسطینی سول سوسائٹی کے اداروں کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

نعیم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک بین الاقوامی اتفاق رائے ہے کہ آباد کاری بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور یہ جنگی جرائم اور نسلی تطہیر کے مترادف ہے۔اس کے علاوہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں بشمول قرارداد 2334میں بھی فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے جرائم کی پردہ پوشی دشمن کو اپنے جرائم جاری رکھنے میں مدد فراہم کررہی اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں