حسان خاور

پاکستان کم از کم ماہانہ اجرت فراہم کرنے میں اپنے ہمسایہ ممالک سے آگے نکل گیا’ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( گلف آن لائن)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کم از کم ماہانہ اجرت فراہم کرنے میں اپنے ہمسایہ ممالک سے آگے نکل گیا ہے ،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان خطے کے مخصوص ممالک میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حسان خاورنے کہا کہ چین ، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں۔حکومتی اقدامات کی بدولت ہمارا مزدور طبقہ تیزی سے بہتر طرزِ زندگی کی جانب گامزن ہے۔

انہوںنے کہا کہ کرونا کے باعث صنعتوں اور کاروباروں کی بندش سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا،سمارٹ لاک ڈائون پالیسی اور مختلف کاروباری شعبوں سے کرونا پابندیوں کا مرحلہ وار اٹھایا جانا کارگر ثابت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں