ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے آفس ریڈ چلیز میں ان کے بیٹے آریان کے باڈی گارڈ بننے کے خواہشمند امیدواروں کی درخواستوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی کے بعد ان کی حفاظت کیلئے ایک باڈی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا تو ان کے آفس ریڈ چلیز میں اس پوسٹ کیلئے درجنوں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں نے اپنی درخواستیں بھیج دی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی کی کئی بڑی سیکیورٹی کمپنیاں اس موقع کا فائدہ اٹھانے کیلئے آگے بڑھیں اور اپنی درخواستیں شاہ رخ خان کے آفس میں جمع کروادی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جن کے پاس مشہور شخصیات اور نائٹ کلبز کی سیکیورٹی کو سنبھالنے کا برسوں کا تجربہ ہے، انہوں نے بھی اپنی درخواستیں ریڈ چلیز کے دفتر بھیجی ہیں۔