ٹی ٹونٹی اسکواڈ

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے ڈھاکہ میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

ڈھاکہ (گلف آن لائن)قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے ڈھاکہ میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ منگل کو قومی کھلاڑیوں نے میرپور اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا ،کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا ،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی ٹریننگ سیشن میں شرکت کی ،

کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک بھی ڈھاکہ پہنچ گئے،دونوں کھلاڑی ایک روز قرنطینہ اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر (آج) بدھ کو اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں