فروغ نسیم

مولانا سے پوچھیں کون کال کر رہا ہے،فروغ نسیم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اچھے باشریعت آدمی ہیں، ان سے پوچھیں کہ کس کی کالز آ رہی ہیں، کون کال کر رہا ہے۔

بدھ کو صحافی نے سوال کیاکہ مولانا کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو بل منظور کرانے کے لیے فون کالز آرہی ہیں۔وزیرٍِ قانون فروغ نسیم نے کہا کہ یہ نمبر گیم ہے،ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پارلیمنٹ کے نمبر پورے ہیں، ہمارے بل بھی ایسے ہیں جو عوام کی دلچسپی کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان بلز کو اخلاقی اور عددی طور پر پاس ہو جانا چاہیے، ان شاء اللّٰہ ہمیں ناکامی نہیں ہو گی، ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہو گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں