بنگلا دیش

پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

ڈھاکا(گلف آن لائن) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، شکیب الحسن اور سیف الدین انجریز کی وجہ سے منتخب نہیں ہوسکے جب کہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمود اللہ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں مشفیق الرحیم کو ریسٹ دے کر باہر بٹھایا گیا ہے جبکہ لٹن داس، سومیاسرکار اور روبیل حسن کو خراب پرفارمنس پر ڈراپ کیا گیا تاہم بیٹر نجم الحسن سنتو اور لیگ اسپنر امین السلام کی واپسی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں