آصف باجوہ

بھارت میں کھیلنے کا کھلاڑیوں پر یقینی طور پر دبائوہو گا، آصف باجوہ

لاہور (گلف آن لائن)بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن ، کوچز اور کھلاڑی بغیر دبائوکے کھیلنے کے لیے پر عزم ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ جونئیر کھلاڑی پہلی مرتبہ بڑا ایونٹ کھیل رہے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی دبائو کو حاوی نہیں کریں گے ، اچھا کھیلیں گے۔ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا ہے۔

کپتان رانا وحید نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے دنیا کی ہر ٹیم متاثر ہوئی ہے، انٹر نیشنل مقابلے نہیں ہو ئے۔نائب کپتان معین شکیل نے کہا کہ ہم بھارت میں کھیلنے کے لیے متحرک ہیں، اچھا کھیلیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ہفتے کو بھارت روانہ ہو گی، جہاں 24 نومبر سے بھوبنیشور میں جونئیر ہاکی ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں