میرپور(گلف آن لائن) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ، پاکستان نے 128رنز کا ہدف خوشدل شاہ اور فخر زمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور خوشدل شاہ 34،34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاداب خان دس گیندوں پر 21 اور محمد نواز8گیندوں پر 18رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ح
سن علی کو میچ میں3وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی (آج)ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔جمعہ کومیرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور محض 15کے مجموعی اسکور پر اس کے 3کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔محمد نعیم اور سیف حسان ایک، ایک جبکہ نجم الحسین شانتو 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔اس کے بعد عفیف حسین اور کپتان محمود اللہ نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 40کے مجموعے پر محموداللہ بھی عفیف کا ساتھ چھوڑ گئے اور 6رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔عفیف حسین نے 2چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 36رنز بنائے لیکن 13ویں اوور میں شاداب خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔نور الحسن اور مہدی حسن نے کچھ مزاحمت کی لیکن 96کے مجموعی اسکور پر یہ مزاحمت دم توڑ گئی اور نورالحسن 28رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی امین الاسلام تھے جو صرف 2رنز بنا سکے۔
اس طرح مقررہ اوورز میں میزبان ٹیم 127رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، محمد وسیم جونیئرنے 2جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔128رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور16رنز کے مجموعی سکور پر محمد رضوان 11رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے انہیں مستفیض الرحمان نے بولڈ کیا ، پاکستان کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے جو چوتھے اوورز میں سات رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئے ۔حیدر علی اور شعیب ملک کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ، چھ اوورز میں محض چوبیس رنز پر پاکستان کے چار کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے تھے جس کے بعد فخر زمان اور خوشدل شاہ نے پانچویں وکٹ کےلئے 56رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، پاکستان کے پانچویں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو پندرہویں اوورز میں 36گیندوں پر 34رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوئے ۔
پاکستان کے چھٹے اور آخر ی آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جو 35گیندوں پر 34رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ۔پاکستان نے 128رنز کا ہدف19.2اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ شاداب خان دس گیندوں پر 21 اور محمد نواز8گیندوں پر 18رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔