کینو فیکٹریاں

24 نومبر سے کینو فیکٹریاں کام شروع کر دیں گی’صدرسرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی

سرگودھا(گلف آن لائن)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر کا کہنا ہے کہ 24 نومبر سے کینو فیکٹریاں کام شروع کر دیں گی اور یکم دسمبر سے کینو کی ایکسپورٹ شروع ہو جائے گی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری شعیب احمد بسرا نے کینو کی فیکٹریاں کے 24 نومبر سے کام کرنے کی نوید دیتے ہوئے بتایا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ کینو کی پیدوار کم ہوئی اور کینو کے سائز (حجم)میں بھی فرق پڑا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری محکمہ سارا سال زبانی جمع خرچہ کرتے ہیں جو عملی طور پر کام کوئی نہیں کرتے۔

شعیب بسرا نے کہا کہ کینو کے زمینداروں کو موسمی تبدیلی اور بروقت آگاہی کے ساتھ قبل از وقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے امسال کینو کی پیدوار 30 سے 40 فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان سمیت تمام اداروں کو موجودہ صورت حال اور پیدوار میں کمی کے بارے آگاہ کردیا،انہوں نے بتایاکہ آئندہ سوموار سے ضلع بھر فیکٹریاں کام شروع کر دیں گئیں جبکہ کراچی سی پوٹ سمیت متعلقہ اداروں کو حکومت نے یکم دسمبر 2021 سے ایکسپورٹ شروع کرنے کے احکامات شروع کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں