لاہور( گلف آن لائن)جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات میں 234 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ کی شرح نمو 39.26فیصد رہی۔
برآمدات کا حجم 830 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 596 ملین ڈالرز تھا جو نیٹ ایکسپورٹ 75.9فیصد کے ساتھ 630 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 70.97فیصد کے ساتھ یہ حجم 423 ملین ڈالرز تھا۔وفاقی وزیرامین الحق نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل ریکارڈ اضافے پر آئی ٹی کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں ،دسمبر 2022 تک انشا اللہ آئی ٹی ایکسپورٹ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا ہدف بھی عبور کرلیں گی۔