ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم کی ناکام تحریک فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکام تحریک فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے اور یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہماضی کی حکومتوں نے اپنے ادوار اقتدار میں معاشی دہشت گردی کی اور بڑی بے دردی سے قومی وسائل لوٹے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا، سابق حکمرانوں کی کرپشن اور اقربا پروری نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں جب تک کرپٹ مافیا کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کبھی بھی خوشحال نہیں ہوسکتا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کرپٹ عناصر کے بے لاگ احتساب کی خاطر تین سالوں سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے نام نہادسیاستدانوں کو ملکی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاہ رہی ملکی مفادات کے خلاف اٹھایا گیا ہر اقدام قابل مذمت ہے اپوزیشن جماعتیں ایک طرف ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہی ہیں تو دوسری طرف حکومت گرا کر خود اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہیں جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں