ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں، اپوزیشن جماعتو ں کی قیادت چاہتی ہے ملک میں شفاف احتساب کا عمل رک جائے مگر ایسا کبھی نہیں ہوگا،حکومت کیلئے اپوزیشن نہیں مہنگائی کا معاملہ بڑا چیلنج ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں اور موجودہ نازک حالات میں افراتفری کی سیاست غیر دانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے ،اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں جبکہ عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔

انہو ں نے کہاہے کہ آج بھی افواج پاکستان اور حکومت ایک پیج پر ہیںاور تمام ادارے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے الحمد للہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے،حکومت مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں