سنچورین(گلف آن لائن)جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26نومبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 26 نومبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 28 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تمام میچز سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے مستقل کپتان تیمبا بووما سمیت 6اہم کھلاڑی آرام کی غرض سے سیریز میں حصہ نہیں لیں گے، کیشو مہاراج کو بووما کی جگہ قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ۔