علیزے شاہ اورفلک شبیر

علیزے شاہ اورفلک شبیرکی محبت،خیانت اورٹوٹے دل کی کہانی

کراچی (گلف آن لائن) اداکارہ علیزے شاہ اور گلوکار فلک شبیر جلد ایک میوزک ویڈیو میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یاداں محبت میں دل ٹوٹنے اور محبوب کی بیوفائی سے متعلق ہے، میوزک ویڈیو میں انتہائی گلیمرس دکھائی جانے والی علیزے شاہ کو فلک کو دھوکہ دیتے ہوئے کسی اور کے ساتھ دکھایاگیا، جبکہ فلک سب کچھ جانتے ہوئے دل شکستہ ہیں۔

گانے کے بول فلک شبیرنے خود لکھے اور کمپوزیشن بھی ان کی اپنی ہے، گلوکار کے مداحوں نے تبصروں میں ان کی اورعلیزے شاہ کی جوڑی کو پسند کرتے ہوئے گانے اور میوزک ویڈیو کو بے حد سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں