محکمہ ہائر ایجوکیشن

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ورک لوڈ بڑھنے پر سپیشل سیکرٹری کی ایک اور سیٹ مانگ لی

لاہور(گلف آن لائن) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ورک لوڈ بڑھنے پر سپیشل سیکرٹری کی ایک اور سیٹ مانگ لی۔ سپیشل سیکرٹری کی اسامی کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سپیشل سیکرٹری کی ایک مزید سیٹ مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ورک لوڈ بڑھنے کی بنیاد پر نئی اسامی کی درخواست کی ہے۔ کیونکہ محکمے کے تحت کالجز اور تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔

ایوان وزیراعلی کو ارسال کی گئی سمری میں سپیشل سیکرٹری کی اسامی کی درخواست کی گئی ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں اس سے قبل بھی سپیشل سیکرٹری کی سیٹ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں