سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ سے سوئس ہم منصب کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال

ریاض (گلف آن لائن )سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے الریاض میں سوئس نائب صدر، وفاقی کونسلر اور وزیر خارجہ ایگنازیوکاسیس نے ملاقات کی ہے۔

انھوں نے علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

اس کے علاقہ دونوں وزرا خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اوران کے تئیں کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کا جائزہ لیا ۔وزارت نے مزید بتایا کہ ملاقات میں نائب وزیر برائے سیاسی و اقتصادی امورسفیرعیدالثقفی اور سوئٹزرلینڈ میں مملکت کے سفیر ڈاکٹر عادل سراج میرداد بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں