فواد چوہدری

فواد چوہدری نے ابھی نندن کا اعزاز کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو کامیڈی فلم کے ایک سین کی شوٹنگ قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی ایوان صدر میں اعزازات کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ابھی نندن کو بھارت کے صدر کی جانب سے ‘ویر چکرا’ اعزاز وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ابھی نندن اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا؟وفاقی وزیر ے ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو بھارت کے ایوان صدر میں کامیڈی فلم کے سین کی شوٹنگ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں