کراچی (گلف آن لائن) عالمی مارکیٹ میں 42ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا سستا ہو کر1839ڈالرسے گھٹ کر1797 ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے کی کمی واقع ہوئی .
جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر1لاکھ 21ہزار600روپے ہو گئی اسی طرح1544روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ4ہزار252روپے پر آ گئی ۔