پیٹرولیم ڈویژن

پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تجاویز ای سی سی کو بھجوا دیں

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیٹرولیم ڈویژن حکام سے تمام بڑی او ایم سی،پی ایس او، ٹوٹل پارکو،شیل کے نمائندوں نے ملاقات کی جسمیں او سی اے سی اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں بھی موجود تھے ،پیٹرولیم ڈویڑن نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تجاویز ای سی سی کو بھجوا دی ہیں ۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مارجن میں اضافے کی تمام تفصیل پی آئی ڈی ای کی غیر جانبدارانہ رپورٹ پر مبنی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ،تمام بڑی کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سیل دن بھر جاری رہی ۔

ترجمان نے کہاکہ ڈیلرز مارجن میں باقاعدگی سے اضافہ کیا جاتا رہا ہے ،اس سال اپریل میں بھی مارجن میں اضافہ کیا گیا ۔ ترجمان نے کہاکہ ضابطہ کار کی روشنی میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ای سی سی اجلاس کا انتظار کرنا چاہیے ،ڈیلرز ایسوسی ایشن عوام کی مشکلات کا احساس کرے ۔ ترجمان کے مطابق ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک کے وسیع تر مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں